وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا،نوٹیفیکیشن جاری

منگل 23 اگست 2016 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،(آج ) بدھ کو باضابطہ چارج سنبھالیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے چیئرمین واپڈا(آج ) بدھ کو باضابطہ چارج سنبھالیں گے ۔گزشتہ روز چیئرمین واپڈا ظفر محمود اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اوروزیراعظم نوازشریف نے انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔ظفر محمود پر نیلم جہلم پراجیکٹ و دیگرمنصوبوں کے مکمل نہ ہونے کے باعث شدیددباؤتھا جبکہ کالا باغ ڈیم کی حمایت میں لکھے گئے انکے کالموں پربھی شدید رد عمل سامنے آیا اور پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں اور سیاسی جماعتوں نے ظفر محمود کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :