ایم کیو ایم کا یہ عمل کھلی دہشت گردی اور آئین کی پامالی کے مترادف ہے ‘ صدیق الفاورق

میڈیا ریاست پاکستان کا چوتھا ستون ہے اور اس پر حملے کے ایم کیو ایم اور اسکی لیڈر شپ کسی نرمی کی مستحق نہیں ‘میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) و چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور گھراؤ جلاوء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا یہ عمل کھلی دہشت گردی اور آئین کی پامالی کے مترادف ہے میڈیا ریاست پاکستان کا چوتھا ستون ہے اور اس پر حملے کے ایم کیو ایم اور اسکی لیڈر شپ کسی نرمی کی مستحق نہیں اور میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے شہری (الطاف حسین)کی جانب سے پاکستان کے اندر جلاؤ گھراؤ کروانے کا نوٹس لے صدیق الفاورق نے مزید کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سرگرمیاں پاکستان اور اسکے نظریہ کے ،خلاف ہیں یہ لوگ (را )کے ایجنٹ ہیں اور اسی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں لیکن اب الطاف حسین اور(را) اپنی چالوں میں بری طر ح ناکام ہوں گے الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ملک دشمنی اور غداری کی حد کر دی ہے اب ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے لہذا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کے ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور گھراؤ جلاؤ کے دوران قتل اور زخمیوں کا ذمہ دار کرار دیتے ہوئے الطاف حسین اورایم کیو ایم کے دیگر لیڈر شپ کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے ۔