آزادی صحافت ہی جمہوریت کی محافظ ہے‘ایم کیوایم کے قائد نے اپنے اندر کا زہر اگلا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں‘ رانا ثناء اﷲ خان

کراچی میں کل جو کچھ ہوا اس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور کر نے کے ساتھ ساتھ اسکی شدید مذمت بھی کرتے ہیں ‘ پوری قوم پاکستان اور آزادی صحافت کے لیے کھڑی ہے ا یم کیوایم کے قائد نے اپنے اندر کا زہر اگلا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ‘میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ آزادی صحافت ہی جمہوریت کی محافظ ہے‘ایم کیوایم کے قائد نے اپنے اندر کا زہر اگلا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ کراچی میں کل جو کچھ ہوا اس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور کر نے کے ساتھ ساتھ اسکی شدید مذمت بھی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاکستان اور آزادی صحافت کے لیے کھڑی ہے ا یم کیوایم کے قائد نے اپنے اندر کا زہر اگلا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔رانا ثنااﷲ خان نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان پر کیا گیاپوری قوم نے یک زبان ہو کرقائد ایم کیوایم کیسامنے کھڑی ہوگئی ایم کیوایم قائد نے جو الفاظ استعمال کیے وہ کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے قوم نے گندی زبان کیخلاف یکجہتی کا اظہار کیاوہ قابل رشک ہے اب کسی کوجرات نہیں ہوگی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کربھی دیکھے۔