متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر سے پاکستان کو صدمہ پہنچا‘ شاہ محمودقریشی
متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جب کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے‘ گفتگو
منگل 23 اگست 2016 19:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر سے پاکستان کو صدمہ پہنچا‘متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جب کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔
(جاری ہے)
منگل کے روز گفتگو شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے‘متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جب کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔
ایک اس سوال کے جواب میں کہ کیا الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بعد انہیں معاف کردینا چاہئے؟انہوں نے کہا کیا الطاف حسین پہلی بار معافی مانگ رہے ہیں؟صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا۔ٹی وی میزبان نے ان سے سوال اٹھایا کہ جب آپ پیپلز پارٹی کے دور میں وزیرخارجہ تھے تو کیا الطاف سے متعلق برطانیہ سے کوئی بات کی؟جس کے جواب میں شاہ محمود نے کہا آپ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں کے کب سے الطاف حسین نے نازیبا بیانات کا سلسلہ شروع کیا ہے؟۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.