بہت جلد اپنا فیصلہ عوام کے سامنے رکھوں گا، شدید دباؤ کا شکار ہوں،ڈاکٹرعامر لیاقت حسین

منگل 23 اگست 2016 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنا فیصلہ عوام کے سامنے رکھوں گا، شدید دباؤ کا شکار ہوں، میں عامر لیاقت حسین پاکستان کی وجہ سے ہوں، میری پہلی ترجیح پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ قائد متحدہ کے بیان کے باعث شدید دباؤ میں ہوں، انتہائی پریشان ہوں، رات بھر جاگتا رہا ہوں، میری پہلی ترجیح پاکستان ہے، میں عامر لیاقت بھی پاکستان کی وجہ سے ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنا فیصلہ عوام اور آپ سب کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے شعر پڑھا۔
وفا کا پاس بھی رکھیں تو کس قدر رکھیں ۔۔۔ میں کب تک صفائی دوں اب تھک گیا ہوں۔