افغانستان کے ساتھ تناؤ اور تجارت کو علیحدہ علیحدہ رکھا جانا چاہیے ٗوزیر تجارت

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہوا ہے ٗ خرم دستگیر خان

منگل 23 اگست 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تناؤ اور تجارت کو علیحدہ علیحدہ رکھا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے لیے ٹریک ٹوڈپلومیسی پر کام جاری ہے افغانستان کے ساتھ تناو اور تجارت کو علیحدہ علیحدہ رکھا جانا چاہیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور تنازعات کو علیحدہ علیحدہ رکھا ہے بھارت سے تجارت واہگہ بارڈر لائن آف کنٹرول اور کراچی کے راستے ہو رہی ہے چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ برآمدات پر پابندی لگنے کی وجہ سے نہیں ہو ا ہے اس کی وجوہات کچھ اور ہیں ہم نے 30مارچ کو چینی کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے رمضان میں قیمتوں میں استحکام رہا تھا

متعلقہ عنوان :