کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا براہ راست اختیار نہیں ، الیکشن کمیشن
پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے ،غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے،ذرائع
منگل 23 اگست 2016 19:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن کے پاس کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا براہ راست اختیار نہیں ، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اور غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی سیاسی جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن یک طرفہ کارروائی نہیں کر سکتا، ریاست کے خلاف کارروائیوں میں ملوث سیاسی جماعتوں کے خلاف وفاقی حکومت ڈکلریشن جاری کرے گی، وفاقی حکومت ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی جماعت کے خلاف ڈکلریشن سپریم کورٹ میں جمع کروا نے کا اختیار رکھتی ہے،ریفرنس پیش کیء جانے کے 15 روز کے اندر سپریم کورٹ فیصلہ دے گی جو حتمی ہو گا، پولیٹیکل پارٹییز ایکٹ 2002 کے مطابق پارٹی تحلیل ہونے کی صورت میں اس کے تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے فوری نا اہل ہو جائیں گے، اور موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، کورٹ کے فیصلہ سے قبل اگر پارٹی سے مستعفی ہو جائے اور اس جماعت سے لا تعلقی کا اعلان کر دے تو وہ سزا سے بچ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.