Live Updates

الطاف حسین کے بیانات سے پاکستان کو صدمہ پہنچا ٗفاروق ستار سے دانشمندانہ فیصلوں کی امیدہے ٗشاہ محمود

وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ٗ تحریک انصاف کے رہنما کی گفتگو

منگل 23 اگست 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر سے پاکستان کو صدمہ پہنچا،ان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ٗ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاامید کرتا ہوں فاروق ستار کوئی دانشمندانہ فیصلہ کریں گے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بعد انہیں معاف کردینا چاہئے؟انہوں نے کہا کیا الطاف حسین پہلی بار معافی مانگ رہے ہیں؟صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا۔ٹی وی میزبان نے ان سے سوال اٹھایا کہ جب آپ پیپلز پارٹی کے دور میں وزیرخارجہ تھے تو کیا الطاف سے متعلق برطانیہ سے کوئی بات کی؟جس کے جواب میں شاہ محمود نے کہا آپ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں کے کب سے الطاف حسین نے نازیبا بیانات کا سلسلہ شروع کیا ہے؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات