قائدایم کیو ایم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

غداری کامقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا

منگل 23 اگست 2016 18:37

کرا چی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق غداری کامقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف اے آروائی کے دفترپرحملہ،جلاوگھیراو،پولیس پرپتھراوکامقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق ان مقدمات میں ایم کیو ایم کے قائد ،پارٹی رہنما فاروق ستار سمیت کئی افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن افراد کے خلاف مقدمے درج کئے ان کی فہرست لمبی ہے

متعلقہ عنوان :