اللہ کرے فاروق ستارکی بات درست ثابت ہو۔خواجہ آصف

ایم کیوایم ایک حقیقی ووٹ بینک حاصل کرنے والی جماعت ہے،ایم کیوایم کے ووٹرزاورحامیوں کی حب الوطنی پرکبھی شک نہیں کیاگیا،ایم کیوایم کوحب الوطنی کی سیاست کرنے کیلئےقائد تحریک کوقائد کہنا بند کردینا چاہیے۔وفاقی وزیر پانی وبجلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اگست 2016 18:31

اللہ کرے فاروق ستارکی بات درست ثابت ہو۔خواجہ آصف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) :وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے،ایم کیوایم ایک حقیقی ووٹ بینک حاصل کرنے والی جماعت ہے،اللہ کرے فاروق ستار جو کہہ رہے ہیں وہ درست ثابت ہو۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیوایم کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے کی بات پرانی ہوگئی ہے۔

ایم کیوایم کے ووٹرز اور حامیوں کی حب الوطنی پر کبھی سک نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اگر پاکستان میں آئین کے اندر رہتے ہوئے سیاست کرے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے ایم کیوایم آج بھی ایک سیاسی جماعت ہے،اگر ایم کیوایم وفاق کی سیاست کرے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیوایم حب الوطنی کی سیاست کرنا چاہتی ہے تو الطاف حسین کو قائد کہنا بند کردیں،بھول جائیں کہ لطاف حسین بھی کوئی بندہ ہے۔کیونکہ جو پاکستان کو گالی دے اور پاکستان کے خلاف بولے تو ایم کیوایم والے قائد تحریک کو اپنا قائد نہ کہیں۔قائدایم کیوایم پاکستان کے خلاف 15سے ایسی باتیں کررہے ہیں۔لہذا انکی ذہنی حالت ٹھیک ہونے کی بات پرانی ہوگئی ہے۔