Live Updates

شاہ محمود قریشی کی الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

پاکستان مخالف نعروں اور تقریر سے پوری قوم کو سخت صدمہ پہنچا ،وطن عزیز کی ساکھ اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

منگل 23 اگست 2016 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مخالف نعروں اور تقریر سے پوری قوم کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری مذمتی بیان میں سینئیر رہنما اور وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کراچی میں گزشتہ روز الطاف حسین کی اشتعال انگیر تقریر کی مذمت کی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں کی گئی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ہر پاکستانی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا جماعت کو پاکستان مخالف ایجنڈے کی ترویج کی اجازت نہیں ہونا چاہئیے،وطن عزیز کی ساکھ اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام کو اپنے شہری کو میڈیا کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے اور پاکستان مخالف جذبات ابھارنے سے روکنا چاہئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات