شکیل آفریدی مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

منگل 23 اگست 2016 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کی سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی ہے اب سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو نظرثانی کی درخواست پر سماعت فاٹا ٹرابیونل میں ہونا تھی تاہم سرکاری وکیل حاضر نہیں ہوئے جس وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سرکاری وکیل حاضر کیوں نہیں ہوئے تاہم اب یہ سماعت لگ بھگ دو ماہ کے بعد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :