کراچی میں امن ہوگا تولوگ سرمایہ کاری کریں گے ملک کا پہیہ چلے گا وزیر اعظم نواز شریف
ملکی اقتصادی ترقی امن سے جڑی ہے جس کے لئے کراچی میں بھی امن ضروری ہے تقریب سے خطاب
منگل 23 اگست 2016 18:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک سے بے امنی کا جلد خاتمہ ہوجائے گا کراچی میں امن ہوگا تولوگ وہاں سرمایہ کاری کریں گے اور ملک کا پہیہ چلے گا۔سیلز ٹیکس ریفنڈ ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ملکی اقتصادی ترقی امن سے جڑی ہے جس کیلئے کراچی میں بھی امن ضروری ہے، شہر قائد میں امن ہوگا تو لوگ وہاں سرمایہ کاری کریں گے اور ملک کا پہیہ چلے گا تاہم قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک سے بے امنی کا جلد خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج تاجروں کے ساتھ اچھے ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں، ملک عدم استحکام سے استحکام کی جانب رواں دواں ہے، امن ہوگا تو پاکستان میں تیزی سے اقتصادی ترقی ہوگی اور غیرملکی یہاں آکر سرمایہ کاری کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اپنا ہوم ورک کر رہے تھے اور اس وقت یہ بات ہوتی تھی کہ بجلی کے کارخانے لگانے کے لئے پیسے کہاں سے لائیں لیکن حکومت سنبھالنے کے بعد چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ طے پاگیا جس میں درجنوں بجلی کے کارخانے لگانے کے معاہدے بھی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی صرف ہونی نہیں چاہیے بلکہ سستی بھی ہونی چاہیے جس کیلئے موجودہ حکومت کی کوششیں جاری ہیں تیزی سے بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں اورسرپلس بجلی پیدا کر رہے ہیں، تھر میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں جہاں کوئلہ نکالنے کا کام بھی جلد شروع کردیا جائیگا تھر کے کوئلے کا ذخیرہ کئی سال پہلے استعمال ہونا چاہیے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.