کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی سول وعسکری قیادت کا فیصلہ

پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اجلاس میں عزم پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی گفتگو

منگل 23 اگست 2016 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی کی صورتحال پر غور کیا گیا اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکا ء نے کراچی سمیت ملک بھر میں شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیاہے(کل) بدھ بین الصوبائی اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :