فاٹامیں اصلاحات علاقے کے عوام کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں نیشنل ایکشن پلان کا لازمی جزو ہیں وزیر اعظم
فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا نواز شریف کا اجلاس سے خطاب
منگل 23 اگست 2016 17:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں اصلاحات علاقے کے عوام کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا لازمی جزو ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا۔وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کو (کل) بدھ کے روز نیشنل ایکشن پلان کی وسیع تر کمیٹی کے روبرو پیش کرنے پر اتفاق پایا گیا۔
اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری سیفران محمد شہزاد ارباب بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا مقصد ملک کے طویل عرصہ سے نظرانداز شدہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کیا جائے گا، فاٹا کے عوام نے امن اور جنگ کے زمانہ میں بے شمار قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہمارے قومی کاز کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ کمیٹی نے تمام قبائلی ایجنسیوں کا دورہ کیا اور کاروباری شخصیات، قبائلی عمائدین، تعلیم یافتہ نوجوانوں، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت ان علاقوں کے منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ فاٹا کے مستقبل کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ان کا نکتہ نظر معلوم کیا جا سکے۔ کمیٹی نے تمام فرنٹیئرز ریجنز کے عمائدین اور دیگر فریقین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.