ابوظہبی: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے پرعرب شہری گرفتار

منگل 23 اگست 2016 17:55

ابوظہبی: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے پرعرب شہری گرفتار

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : ابو ظہبی پولیس نے یورپی خاتون کو ہراساں کرنے پر عرب شہری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عرب شہری نے یورپی خاتون کو ابو ظہبی کورنیش کی ٹنل کراس کرتے ہوئے چھیڑنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر یورپی خاتون نے نامعلوم ملزم کے خلاف ابوظہبی پولیس میں رپورٹ درج کروادی۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج سے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

جس کے بعد گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو اسی علاقے سے گرفتار کر لیا۔ مذکورہ خاتون نے بھی ملزم کی شناخت کر لی ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے ۔ امارات میں آنے والے یا مقم غیر ملکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ کسی بھی شہری یا غیر ملکی کو ہراساں کرنا قانوناََ جرم ہے ۔ جس کی سزا قید اور ڈی پورٹ ہے ۔