سفاری زو کیلئے 2 کروڑ 37 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری ،رواں سال کیلئے 2کروڑ 45لاکھ روپے کے حصول کا ہدف مقرر

بی او ٹی کی بنیاد پر سو ونےئرشاپ کے قیام کیلئے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے ،ڈی جی جنگلی حیات و پارکس و چےئر مین مینجمنٹ کمیٹی سفاری زوخالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس

منگل 23 اگست 2016 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب و چےئر مین مینجمنٹ کمیٹی سفاری زو خالد عیاض خان نے سفاری زو کیلئے سا ل 2016-17کیلئے 2کروڑ 37لاکھ 60ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے رواں مالی سال کیلئے 2کروڑ 45لاکھ 17ہزار روپے کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے ۔اس امر کا فیصلہ ڈی جی جنگلی حیات کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ زو مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس میں ایسو سی ایٹ پروفیسر یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر محمد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈائریکٹر لاہور زو چودھری شفقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو سید ظفر الحسن کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں گزشتہ سال حاصل ہونیوالی آمدن اور موجودہ سال کی آمدن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا او ر اس سال کم آمدن کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جانوروں اور پرندوں کے دیگر صوبوں کے چڑیا گھروں سے اینیمل ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ بذریعہ انٹر نیٹ پہلے اپنے پاس موجود جانوروں و پرندوں اور پھر دیگر صوبوں کے جانوروں کی قیمتوں کا تخمینہ لگایاکہ باہمی تبادلہ کیا جائے۔ انہوں نے سفاری زو میں بی او ٹی کی بنیاد پر سو ونےئرشاپ کے قیام کیلئے عام نیلامی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :