Live Updates

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرادی

شہر کا امن تباہ کرنا انتہائی شرمناک ہے شرپسند عناصرکیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروائیوں کو یقینی بنائیں،قرارداد

منگل 23 اگست 2016 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرادی ہے اورکہاہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاکہ ایم کیو ایم قائد کی تقریر ملکی سلامتی و بقا پر حملہ ہے،میڈیا پر حملہ کرکے صحافیوں کی آواز کودبایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو کوئی بھی رعایت نہیں دی جاسکتی،شہر کا امن تباہ کرنا انتہائی شرمناک ہے شرپسند عناصرکیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروائیوں کو یقینی بنائیں ۔خرم شیر زما ن نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے جس کی سزا انہیں ملنی چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات