تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرادی
شہر کا امن تباہ کرنا انتہائی شرمناک ہے شرپسند عناصرکیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروائیوں کو یقینی بنائیں،قرارداد
منگل 23 اگست 2016 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرادی ہے اورکہاہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ۔
(جاری ہے)
منگل کو سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاکہ ایم کیو ایم قائد کی تقریر ملکی سلامتی و بقا پر حملہ ہے،میڈیا پر حملہ کرکے صحافیوں کی آواز کودبایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو کوئی بھی رعایت نہیں دی جاسکتی،شہر کا امن تباہ کرنا انتہائی شرمناک ہے شرپسند عناصرکیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروائیوں کو یقینی بنائیں ۔خرم شیر زما ن نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے جس کی سزا انہیں ملنی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.