ڈیڑھ کلو ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

محمد شاہد کے سامان سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے ‘ ذرائع

منگل 23 اگست 2016 17:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈیڑھ کلو ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والے سرگودھا کے رہائشی مسافر محمد شاہد کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔برآمد ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکام نے محمد شاہد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ اس کے موبائل فون ڈیٹا کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :