تر قیا تی کا م ہو نے کے با وجو د ایک با ر ش سے سڑ کو ں کی حا لت مخدو ش ہے ،ریحا نہ لغا ری

ضلع شر قی میں نا قص صفا ئی ، خستہ حا ل سڑکیں، معا ون خصو صی نے ایڈمنسٹریٹر کو دفتر طلب کر لیا

منگل 23 اگست 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے انسا نی حقوق ریحا نہ لغا ر ی نے ضلع شرقی کے کئی علا قو ں میں صفا ئی کی نا قص صو ر ت حا ل،خستہ حا ل سڑ کو ں اور اسٹریٹ لا ئٹس نہ ہو نے کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے ایڈمنسٹریٹر ضلع شر قی شفیق الر حما ن کو آج اپنے دفتر میں طلب کیا اور انہیں سختی سے ہدا یت دی کہ صورتحال کو فو ری بہتر بنا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سخت بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت سندھ نے کرا چی کے تر قیا تی کا مو ں کے لئے کثیر رقو م جا ر ی کی ہیں اس کے با وجو د ایک با رش کے بعد سڑ کیں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار ہو گئی ہیں اور جگہ جگہ کچرا پھیلا ہوا ہے جس سے را ہ گیرو ں کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے ۔جبکہ صحت کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔اس مو قع پر ایڈمنسٹریٹر شر قی شفیق الر حما ن نے کہا کہ تر قیا تی کا م جا ر ی ہیں صو با ئی وزیر بلدیا ت کی ہدا یت پر تما م علا قو ں میں کو ڑ ے دا ن لگا ئے جا رہے ہیں ۔جس سے صو ر تحا ل بہتر ہو جا ئے گی جبکہ مون سو ن سیزن ختم ہو نے کے بعد سڑ کو ں پر کا م کیا جا ئے گا ۔