سندھ ہائی کورٹ نے31افراد کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ سندھ اور دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

منگل 23 اگست 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ 31افراد کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ 31افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی ۔دوران سماعت رینجرز کے وکلاء نے شہری افضل اور شکیل کی گمشدگی کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے ۔رینجرز کے مطابق دونوں شہریوں کو رینجرز نے حراست میں نہیں لیا ہے ۔عدالت درخواستوں پر سیکرٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :