سندھ ہائی کورٹ ‘انیس قائم خانی ،روٴف صدیقی اور عثمان معظم کی درخواست ضمانت کی سماعت 29اگست تک ملتوی

منگل 23 اگست 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی ،ایم کیو ایم کے رہنما عبدالروٴف صدیقی اور پاسبان کے رہنما عثمان معظم کی درخواست ضمانت کی سماعت 29اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں گرفتار پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی ،ایم کیو ایم کے رہنما عبدالروٴف صدیقی اور پاسبان کے عثمان معظم کی ضمانت کی درخواستو ں کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے کیس کی مزید 29اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :