ایشین ڈویلپمنٹ بینک بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے پاکستان کو اگلے دس سالوں میں 81کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کریگا

منگل 23 اگست 2016 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) ایشین ڈویلپمنٹ بینک بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے پاکستان کو اگلے دس سالوں میں 81 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا ۔

(جاری ہے)

قرض کی رقم 2016 سے 2026 کے درمیان نئی ٹرانسمیشن لائنز اور پرانی لائنوں کی مرمت کے مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ۔ ترسیلی نظام میں بہتری سے بجلی کی بچت ممکن ہوسکے گی ۔ وژن 2025 کے تحت ایشین ڈیویلپمنٹ بینک توانائی کے شعبے میں مسلسل پاکستان کی معاونت کر رہا ہے جس کا مقصد بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور اس کے نقصانات میں کمی لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :