مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا ٹراما سنٹر کلر کہار کا دورہ

منگل 23 اگست 2016 16:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ٹراما سنٹر کلر کہار موٹر وے پر ہونے والے حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا ،ٹراما سنٹر کو جلد فنگشنل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز ٹراما سنٹر کلر کہار کے دورہ کے موقع پر کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں سی ٹی سکین اور ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ چکوال نے بتایا کہ سی ٹی سکین اور ڈیجیٹل مشینو ں کی پروکیورمنٹ کر لی گئی ہے اور ہسپتال میں 7میڈیکل آفیسرز اور ایک لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی ہو چکی ہے ۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ سنٹر کے لئے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز اور اسٹاف کی بھرتی کا پراسیس جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر کے لئے برقی رو کی مسلسل فراہمی کے لئے واپڈا سے ڈبل سورس کنکشن حاصل کیا جائے ۔خواجہ سلمان رفیق نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد فنگشنل کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔

متعلقہ عنوان :