کراچی ،گلشن اقبال میں مسلح ملزمان کی مدرسے کے دفتر پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق

منگل 23 اگست 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم ملزمان نے مدرسے کے دفتر میں گھس کرفائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع مدرسے کے دفتر میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود مفتی کامران جاں بحق جب کہ مفتی غلام اکبر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مفتی غلام اکبر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئے۔ ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد نے اس ضمن میں بتایا کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ واقعے کے بعد ٹارگٹ کلرز مدرسے کی پہلی منزل پر بھی گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ان دونوں کے علاوہ کسی اور کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیئے ہیں