تشدد ایم کیو ایم کی پالیسی نہ کل تھی نہ آگے ہو گی ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کی ایم رہنما فاروق ستار پریس کانفرنس کے لیے کراچی پریس کلب پہنچنے کہ صحافیوں نے ان کا گھیراؤ کر لیا۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جو بھی ہوا وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ تشدد ایم کیو ایم کی پالیسی نہ پہلے تھی نہ آگے ہو گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میڈیا ہاﺅسز کے ساتھ جو کیا گیا اس کی بھی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ ہم ایسا کوئی عمل جس میں تشدد کے عناصر ہوں ، کے قائل نہیں ہیں۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز پر ہوئے حملوں پر میڈیا نمائندوں سے معذرت بھی طلب کی۔