آزاد صحافت میں جمہو ریت کا حسن ہےِ، صوبا ئی وزرا ء

منگل 23 اگست 2016 16:18

کراچی ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء)سندھ کے صوبائی وزراء نے میڈیا ہا ؤ سز اور صحا فیو ں پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت میں جمہو ریت کا حسن ہے اور جب تک صحا فت مضبو ط نہیں ہو گی جمہو ریت فرو غ نہیں پا ئے گی ۔ان خیالات کا اظہا ر صوبا ئی وزرا ء مکیش کما ر چا ؤ لہ ،نوا ب تیمو ر تا لپو ر ،بر ہا ن چا نڈیو ،اکرا م اللہ دھا ریجو ،ممتا ز جکھرا نی ،سید قا سم نو ید اور عا بد حسین بھیو نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے دور ے کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہم یہا ں صحا فی برا دری سے یکجہتی کے لئے آئے ہیں ۔صحا فیو ں کو تحفظ فرا ہم کر نا حکومت کی ذمہ دا ر ی ہے ۔ہم سب دہشت گر دی کے خلا ف ہیں ۔دہشت گردو ں کی کو ئی زبا ن ،مذہب یا مسلک نہیں ہو تا، اب کرا چی کے عوام نے شر پسندوں کو پہچا ن لیا ہے ۔صوبا ئی وزرا ء نے مزید کہا کہ کسی بھی صو ر ت میں کرا چی کا امن تباہ نہیں ہو نے دیں گے اورعوام کو ہر قسم کا تحفظ دیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ کرا چی کی رو شنیو ں کو بحا ل کر نے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ انتہا ئی تندہی سے کا م کر رہے ہیں ۔حکومت سندھ اور رینجرز دہشت گر دوں اور شر پسندو ں کے قلع قمع کے لئے یکجا ہیں اور کرا چی سمیت پو ر ے صوبے کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے ۔