ایم کیو ایم کے قائد نے مودی کی زبان بولی”را“ کی فنڈنگ اور ٹریننگ صاف نظر آنے لگی ہے‘ میاں محمود الرشید

منگل 23 اگست 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے مودی کی زبان بولی”را“ کی فنڈنگ اور ٹریننگ صاف نظر آنے لگی ہے‘ قائدایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات ملک کونقصان پہنچانیکی کوشش ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں ا پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنوں کے میڈیاہاوسزپرحملے،پاکستان مخالف تقریر تشویش ہیں،ملک کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے تاکہ ایسے کسی کو ایسا کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی پاکستان دشمنی اور بھارت سے دوستی کھل کر سامنے آچکی ہے اور پوری قوم ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے اور قائدکا پاکستان ہمیشہ قائم رہیگا اور ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر عبر ت ناک شکست ملے گی”ر ا“ کی فنڈنگ اور ٹریننگ ایم کیوایم میں صاف نظر آنے لگی ہے اور پوری قوم کے سامنے انکا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔