برآمدات کا شعبہ زرمبادلہ کے حصول میں اہمیت کا حامل ہے‘ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں‘ پاکستان کی تاجر برادری وزیراعظم نواز شریف کی مشکور ہے‘ سیلز ٹیکس ریفنڈ تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا

چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان کا برآمد کنندگان کیلئے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

منگل 23 اگست 2016 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا ہے کہ برآمدات کا شعبہ زرمبادلہ کے حصول میں اہمیت کا حامل ہے‘ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں‘ پاکستان کی تاجر برادری وزیراعظم نواز شریف کی مشکور ہے‘ سیلز ٹیکس ریفنڈ تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ منگل کو برآمد کنندگان کیلئے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا کہ برآمدات کا شعبہ زرمبادلہ کے حصول میں اہمیت کا حامل ہے۔

برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ برآمدات کنندگان برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ قبل ازیں چیئرمین ایف پی سی سی آئی رؤف عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری وزیراعظم نواز شریف کی مشکور ہے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے سیلز ٹیکس ریفنڈ کا سلسلہ آج سے شروع ہوا ہے اس بات سے آگاہ ہیں کہ تمام مسائل فوری طور پر حل نہیں ہوسکتے۔

اقتصادی راہداری مصوبہ وزیراعظم کی طرف سے قوم کے لئے تحفہ ہے۔ رؤف عالم نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ مزید روابط قائم کریں گے۔ حکومت تاجر برادری سے مشاورت کے عمل کو مزید بہتر بنائے اور تاجر برادری حکومت کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کے لئے تیار ہے۔ تاجر برادری کی تجاویز پر غور کرنے پر شکر گزار ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمیشہ ہماری بات غور سے سنی ہے۔