ایم کیوایم پنجاب کے جنر ل سیکرٹر ی کا الطاف حسین کے بیان سے لا تعلقی کا اعلان ‘ شر پسندوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ

منگل 23 اگست 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) ایم کیوایم پنجاب کے جنر ل سیکرٹر ی نے الطاف حسین کے بیان سے لا تعلقی کا اعلان کرد یا جبکہ پارٹی کے شر پسندوں کیخلاف سخت کاروائی کر نے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایم کیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل وسیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائدتحریک کا بیان متحدہ کی پالیسی سے متضاد ہے جس میں ہم لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے،ہمارا ایجنڈا پاکستان زندہ باد سے شروع ہو کر پاکستان پائندہ باد پر ختم ہوتا ہے۔وسیم کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف خواہ وہ کسی پارٹی سے بھی ہوں قانونی کارروائی کی جائے ۔