الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاسز پر حملہ‘تحریک انصاف اور (ق) لیگ نے قرادادیں جمع کروادیں

منگل 23 اگست 2016 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاسز پر حملے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور (ق) لیگ نے قرادادیں جمع کروادیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف پہلی مذمتی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی جانب سے مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہیکہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر، کارکنوں کو میڈیا ہاوسز پر حملے کے لیے اکسانے اور صحافیوں کو زدوکوب کرنے کی مذمت کرتاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ایوان پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی اور ملک دشمن کارروائیوں کی مکمل روک تھام کے لیے آرمی چیف کی جانب سے بروقت احکامات کو سراہتا ہیاور اسکے ساتھ ساتھ رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما عامر سلطان نے میڈیا ہاؤسز پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔ عامر سلطان کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔