شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 29اگست کو طلب کر لیا

منگل 23 اگست 2016 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 29اگست کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے غور کیلئے آل پارٹیز کانفرنس 29اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس کیلئے پاکستابن تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دےئے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :