ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

منگل 23 اگست 2016 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دراخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے درخواست سردار آفتاب ورک ایڈوکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے محب وطن ہونا ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن پاکستان مخالف تقاریر اور نعرے لگا رہے ہیں، ایم کیو ایم کے قائد کی حب الوطنی مشکوک ہے۔