Live Updates

این اے 63جہلم کا ضمنی انتخاب ‘الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی یاددہانی کیلئے عمران خان کو خط لکھ دیا ‘جلسے میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا

منگل 23 اگست 2016 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) این اے 63جہلم ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی یاددہانی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا اور جلسے میں شرکت کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو این اے 63جہلم ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی یاددہانی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا اور جلسے میں شرکت کرنے سے بھی روک دیا گی گیا،خط الیکشن کمیشن کے نمائندے ریٹرننگ آفسر خورشید عالم کی جانب لکھا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :