فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ مقامی افراد کی خواہشات کے مطابق کرینگے ‘فاٹا میں اصلاحات انتہائی اہم اور قومی ایکشن پلان کا بنیادی حصہ ہے ‘اسکا مقصد نظر انداز علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے‘ جنگ اور امن کے دور میں فاٹا کے عوام نے قوم کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کو قومی نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق

منگل 23 اگست 2016 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فاٹا میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں ‘ فاٹا اصلاحات قومی ایکشن پلان کا بنیادی حصہ ہے اسکا مقصد نظر انداز علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے‘ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ مقامی افراد کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا‘ جنگ اور امن کے دور میں فاٹا کے عوام نے قوم کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

منگل کو یہاں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں فاٹا اصلاحات قومی ایکشن پلان کا بنیادی حصہ ہے اور فاٹا اصلاحات کا مقصد نظر انداز علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ مقامی افراد کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔

جنگ اور امن میں فاٹا کے عوام نے قوم کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا اصلاحات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی نے فاٹا کے مستقبل کے فیصلے کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ان کا نکتہ نظر جاننے کے لئے تمام قبائلی علاقوں کے دورے کئے اور کمیٹی نے فاٹا کے منتخب نمائندوں‘ تاجروں اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں‘ تعلیم یافتہ نوجوانوں‘ مذہبی رہنماؤں‘ سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد‘ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ‘ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر‘ وزیراعظم کے ترجمان فواد حسن فواد اور سیکرٹری سیفران محمد شہزاد ارباب نے شرکت کی۔فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کو قومی نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔