بالکل ٹھیک اور پُر اعتماد ہوں۔ فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 14:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور پُر اعتماد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نظریے کو آگے لے کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

پریس کلب روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پُر اعتماد ہوں، ہم ایم کیو ایم کے سیاسی نظریے کو مزید آگے بڑھائیں گے ، ہمیں عام آدمی کو اوپر لانا ہے۔

آج کی پریس کانفرنس میں وہ تمام باتیں کروں گا جو گذشتہ رات کی پریس کانفرنس میں نہیں کر سکا۔ میڈیا نمائندوں کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ جہاں آپ نے اتنا صبر کیا ہے وہاں تھوڑا اور کر لیں آپ کے تمام سوالات کے جوابات پریس کانفرنس میں دے دوں گا۔

متعلقہ عنوان :