دبئی:متحدہ عرب امارات میں ہوم اپلائنسز، گارمنٹس، جیولری کے شعبوں ملازمین درکار

منگل 23 اگست 2016 14:34

دبئی:متحدہ عرب امارات میں ہوم اپلائنسز، گارمنٹس، جیولری کے شعبوں ملازمین ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : تیل کی قیمتوں کی کمی کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں متعدد شعبوں سرمایہ داروں کی طرف سے سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ جس کے باعث متحدہ عرب امارات میں مختلف شعبوں میں ملازمین رکھے جا رہے ہیں۔اگرچہ مختلف شعبوں میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری نہیں ہو رہی لیکن پھر بھی ملازمتوں کے لیے مختلف شعبوں جن میں سب سے زیادہ کنزیومر مارکیٹ ،ٹیلرز اور سپر مارکیٹوں میں ملازمت کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپملائیمنٹ انڈیکس کے مطابق 2016کے پہلے چھ ماہ میں مختلف شعبوں میں ملازمین رکھنے کے عمل میں25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ہوم اپلائینسز، گارمنٹس، ٹیکسٹائل، لیدر مارکیٹ، زیورات بنانے والے شعبوں میں ملازمین رکھے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ اس وقت پروڈاکشن، مینوفیکچرنگ، آٹومیٹڈ انڈسٹری میں 8فیصدکی شرح سے ملازمین رکھے جا رہے ہیں۔ انجئینرنگ ، کنسٹرکن اور رئیل سٹیٹ کے شعبے میں ملازمین رکھنے کی شرح 6فیصد ہے۔میڈیکل فیلڈ میں شرح12فیصد ہے ۔