حسیب پاشا کو اسٹیج پر ڈرامہ” عینک والا جن“ پیش کرتے ریکارڈ 7 برس گذر گئے

منگل 23 اگست 2016 14:06

حسیب پاشا کو اسٹیج پر ڈرامہ” عینک والا جن“ پیش کرتے ریکارڈ 7 برس گذر ..
لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) اداکار حسیب پاشا کے الحمراء میں ڈرامہ عینک والا جن اسٹیج پر پیش کرتے 7 برس گذر گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی لاہور سے 359اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسیب پاشا نے ایک ملاقات میں کہا کہ وہ 35برس سے فن کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ7برس سے ہر اتوار کو لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے الحمراء میں ڈرامہ عینک والا جن اسٹیج کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ وہ اس ڈرامے کے ذریعے بچوں کی اخلاقی اور علمی خدمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :