فیصل آبادمیں وال چاکنگ پر پابندی عائد

منگل 23 اگست 2016 14:04

فیصل آباد۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) فیصل آبادمیں امن عامہ و ٹریفک مینجمنٹ کیلئے انتظامیہ و پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹیں اور بیرئیرز ہٹانے پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت جاری کئے گئے حکمنامہ میں مزید کہاگیاہے کہ کسی شخص کی طرف سے اسلحہ،کیل لگے ڈنڈے ،بال بیرنگ،پٹرول بم دھماکہ خیز مواد اور دیگر نوعیت کے ایسے اوزار وہتھیار لیکر چلنے پر پابندی ہوگی جو پرتشدد کارروائیوں کیلئے استعمال ہوسکیں۔علاوہ ازیں ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :