احمد فراز کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

منگل 23 اگست 2016 14:04

احمد فراز کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) نامور شاعر، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈز اور ہلال پاکستان کے حامل ممتازماہر تعلیم وشعر نگار احمد فراز کی ۱ٓٹھویں برسی کل25اگست بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔احمد فراز 12جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیداہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد شعر و شاعری کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

وہ مختلف یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ماہر تعلیم کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔حمد فراز نے ہزاروں نظمیں اور درجنوں مجموعہ کلام بھی تحریر کئے ۔وہ25اگست 2008ء کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے پرستار مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کریں گے جس میں ان کی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :