فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون ناگذ کرنے والے اداروں کا ہرنائی میں سرچ آپریشن ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 6مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

منگل 23 اگست 2016 14:04

کوئٹہ۔23اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق منگل کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی شاہرگ درگ میں فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 6مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ،گرفتار افراد سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :