دکی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 23 اگست 2016 14:02

لورالائی۔23اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) لورالائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالرحمن نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کومقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :