بارکھان میں مشترکہ کارروائی تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ،بڑی تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود برآمد ،ترجمان ایف سی

منگل 23 اگست 2016 14:02

کوئٹہ۔23اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اورقانون نافذ کرنے والے ادارے نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق منگل کو بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارکھان کے علاقے چھپر میں کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گولہ بارود ذخیرہ برآمد کرلیا،قبضے میں لیا گیا اسلحہ میں تین مصل لانچر ،60عدد راکٹ گولے،46عددمارٹر گولہ ،8عدد مائنز،6کلو بارود ،150عدد ڈیٹونیٹر ،فیوز پریشر بٹن اور دیگر تخریب کاری مواد شامل ہیں ،دہشت گرد 26اگست کو اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر عوام اور سیکورٹی فورسز کو نشانے بنانا چاہتے تھے۔

فرنٹیئرکور بلوچستان مزید علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :