شارجہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 9,663غیر قانونی افراد گرفتار، عرب بھکاری سے دس لاکھ درہم برآمد

منگل 23 اگست 2016 13:51

شارجہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 9,663غیر قانونی افراد گرفتار، عرب ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : عید الاضحی کے پیش نظر شارجہ پولیس نے مختلف علاقوں میں غیرقانون افراد اور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6,963 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے افراد میں بھکاری ، غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد شامل ہیں۔ ایک50سالہ عرب بھکاری کے فلیٹ سے 10,0000لاکھ درہم برآمد کیے گئے ۔

عرب بھکاری کا کہنا تھا کہ اس نے یہ رقم گلیوں میں بھیک مانگ کر حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھکاری متحدہ عرب امارات میں اکثر عید اور رمضان المبارک کے ایام میں آتا تھا۔ کار واش اسٹیشن پر کام کرنے والے 20ایشائی شہری کیئے گئے جن کے قبضے سے غیر قانونی طریقوں سے کمائے گئے 12لاکھ درہم بھی برآمد ہوئے ۔شارجہ پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ گرفتار ہونے والے افراد سے لاکھوں درہم کی غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی کرنسی بھی ضبط کی گئی . رمضان المبار ک میں غیر قانونی افراد خاص طور پر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کی تھی ۔جس کو آئندہ ماہ بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیاگیا۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے پر سزا اور جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔