کراچی کے امن اور ترقی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے کیونکہ امن کی بھاری قیمت ادا کی ہے رائیگاں نہیں جانے دیں گے

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 13:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا‘ کور کمانڈر نے کہا کہ کراچی کے امن اور ترقی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے کیونکہ امن کی بھاری قیمت ادا کی ہے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا امن بہت قربانیوں اور عوام کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔

کراچی کے امن اور ترقی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ امن کی بھاری قیمت ادا کی ہے رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے عوام کے اعتماد کو تمام وسائل بروئے کار لا کر قائم رکھا جائے گا۔