وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات

منگل 23 اگست 2016 13:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال‘ میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی‘ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن کی بحالی کیلئے رینجرز ‘ پولیس کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ‘ امن کی بحالی کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منگل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام صحافتی اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی شہر میں پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا پرامن انعقاد کیا جائے تمام کونسلرز کو ووٹ دینے کے لئے آنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

امن کی بحالی کیلئے ہر فورم پر سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اب کراچی شہر میں نہ ہڑتال ہوگی نہ سکول بند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی باتیں کرنا اور اشتعال پھیلانا کسی صورت ملک کے حق میں نہیں۔ اس دوران کور کمانڈر نے کہا کہ کراچی کی روشیوں کو ہر صورت برقرار رکھنا ہے اور کراچی کے شہریوں کو سکون ‘ امن دینا ہمارا فرض ہے۔ سول حکومت کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ملک دشمن عناصر کہیں بھی ہوں بچ نہیں سکتے۔

متعلقہ عنوان :