تمام دفاتر قانونی تقاضے پورے کرکے سیل کردیئے گئے‘ آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے ملنے والے اسلحے میں پانچ ایس ایم جی اور پستول ملے ہیں‘ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کا فرانزک کیا جائے گا

سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد کی میڈیا سے بات چیت

منگل 23 اگست 2016 13:50

تمام دفاتر قانونی تقاضے پورے کرکے سیل کردیئے گئے‘ آپریشن کے دوران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام دفاتر قانونی تقاضے پورے کرکے سیل کردیئے گئے‘ آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے ملنے والے اسلحے میں پانچ ایس ایم جی اور پستول ملے ہیں‘ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کا فرانزک کیا جائے گا۔ منگل کو کراچی شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نجی چینلز پر حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو حراست میں لے لیا۔

ایم کیو ایم کا ہیڈ کوارٹر نائن زیرو سیل کردیا گیا اور متعدد رہنماؤں کو تحویل میں لے لیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

نائن زیرو سے پانچ ایس ایم جی اور پستول ملے ہیں سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ تمام دفاتر قانونی تقاضے پورے کرکے سیل کردیئے ہیں۔ قائد ایم کیو ایم کے گھر‘ شعبہ اطلاعات‘ ایم پی اے ہاسٹل بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔ نائن زیرو سے برآمد ہونے والے اسلحے کا فرانزک کیا جائے گا کارروائی کے دوران ملنے والی تمام دستاویزات کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور حیدر آباد‘ لطیف آباد‘ پیر آباد اور حیدر چوک میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفیسز کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :