سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ جائے‘ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی کسی پرامن شہری کو ہراساں نہ کرسکے

وزیر داخلہ چوہدری نثار کاڈی جی رینجرز کو ٹیلیفون ‘کراچی میں حالات پرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس حکام کی تعریف

منگل 23 اگست 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو ٹیلی فون کرکے سندھ بالخصوص کراچی میں حالات پرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس حکام کی تعریف کی‘ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ جائے‘ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی کسی پرامن شہری کو ہراساں نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ٹیلی فون کرکے سندھ بالخصوص کراچی میں حالات پرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس حکام کی تعریف کی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں تمام میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور صورتحال پرامن رکھنے کے لئے رینجرز پولیس کی معاونت کرے۔ وزیر داخلہ نے کراچی اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ پائے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی کسی پرامن شہری کو ہراساں نہ کرسکے۔