ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر

منگل 23 اگست 2016 13:24

ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔2016ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم کڈنیپ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لوئس پریٹو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بیٹے کے اغواء کے بعد اسے ڈھونڈنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتی ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ہیلے بیری،سیج کوریا،لیو ٹیمپل اور کرس میک گن سمیت دیگر شامل ہیں۔ایرک ہوسم اور گریگوری چو کی مشترکہ پروڈیوز کردہ فلم 2دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :